• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی کیمپ، کھلاڑیوں کو مرغن غذائوں سے روک دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کی تیاری کے لئے ہاکی کیمپ میں کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی، توثیق احمدتاخیر سے جوائن کرینگے ان کی والدہ برین ہیمرج کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔ گول کیپنگ کیمپ اتوار کو ختم ہوگیا جہاں سے منتخب تین گول کیپرز کو کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی پیر کی صبح سے ٹریننگ شروع ہوجائے گی، پی ایچ ایف نے کیمپ میں اسپورٹس سائیکلوجسٹ ڈاکٹر جمشید کی اور فزیکل ٹرینر نصر اللہ کی خدمات بھی حاصل کی ہے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کیمپ کے آ غاز سے قبل کھلاڑیوں کا بلڈ ٹیسٹ لے کران میں وٹامن کی کمی کا اندازہ کیا جائے گا، جبکہ غذائیت کے ماہر کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو مرغن غذا کے استعمال سے روک دیا گیا ہے تاکہ وہ موٹاپے کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر، اسکوپ کی صلاحیت کو جانچنے کے لئے بائیو میکنکس مشین بھی استعمال کی جائے گی۔ بیرون ملک ہاکی لیگز میں مصروف کھلاڑی اس ماہ کے آخر تک کیمپ میں رپورٹ کردیں گے۔

تازہ ترین