• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کابریگزٹ سےقبل پارلیمنٹ بندکرنےکیلئےقانونی مشورہ

لندن ( نیوز ڈیسک ) بورس جانسن نے بریگزٹ سےقبل پارلیمنٹ بند کرنے کیلئے قانونی مشورہ مانگ لیا۔ میرر نے رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بورس جانسن نے لیگل ایڈوائس طلب کر لی ہے کہ کیا پارلیمنٹ کو بریگزٹ سے قبل پانچ ہفتے کے لئے بند کیا جا سکتا ہے۔آبزرور کی رپورٹ کے مطابق افشا ہونے والی سرکاری دستاویز میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اٹارنی جنرل جیوفرے کاکس سے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا قانونی طور پر پارلیمنٹ کو 9 ستمبر سے بند کیا جا سکتا ہے۔جانسن کے دفتر میں ایک ایڈوائزر کے سنئیر گورنمنٹ ایڈوائزر کی جانب سے یہ ای میل گزشتہ دس دنوں کے دوران لکھی گئی تھی۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ای میل میں قانونی رائے دی گئی ہے کہ جب تک عدالت بریگزٹ مخالف کمپینرز کی جانب سے اس تحریک کو روکنے کے مطالبہ سے اتفاق نہیں کرتی اس وقت تک پارلیمنٹ بند کیا جانا ممکن ہے۔اخبار کے مطابق پارلیمنٹ کا بند کیا جانا ’’سیشن ملتوی ہونے ‘‘ کے نام سے معروف ہے جسے نو۔ڈیل بریگزٹ روکنے کی کسی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس تحریک کے نتیجے میں ملکہ اپنی تقریر میں نیا پارلیمانی سیشن 14 اکتوبر سے شروع ہونے کا بتائیں گی ۔ تاہم اس کے نتیجے میں ارکان پارلیمنٹ اس وقت سے قبل تک پارلیمنٹ سے دور رہیں گے جب 17 اکتوبر کو یورپین کونسل اجلاس میں ای یو لیڈرز نو۔ڈیل بریگزٹ بلاک کرنے کے لئے تحریک کو روکنے کی انتہائی کوشش کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نمبر10روزانہ حکام سے قانونی اور پالیسی ایڈوائس معلوم کرتا ہے ۔ایک ذریعہ کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ حکومت ستمبر میں پارلیمنٹ کو اس لئے ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ارکان پارلیمنٹ کو بریگزٹ پر بحث سے روکا جائے۔مخالفین نے نوڈیل بریگزٹ پر مجبور کرنے کے لئے پارلیمنٹ معطل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی ہے۔ بریگزٹ پر لیبر کے شیڈو وزیر مملکت کئیر سٹارمر نے اپنے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ اس تحریک کو لازمی طور پر روکا جانا چاہئے۔ اس اہم موقع پر پارلیمنٹ کو معطل کرنا اشتعال انگیز ہے۔
تازہ ترین