تہران (جنگ نیوز)ایرانی عدالت نے خاتون صحافی مرضیہ امیری کو ساڑھے 10سال قید اور ایک سو 84 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے مرضیہ امیری کو یکم مئی 2019ء کو ایران میں ہونے والے مظاہروں کےبعد حراست میں لے کرایفین جیل منتقل کردیا تھا۔ اس کے اہل خانہ اور وکلاء کو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔