• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت میں کشمیریوں کو حقوق دلانے کی اہلیت نہیں، بلاول

اسکردو(جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہگجرات کے قصائی سے اس کی اوقات کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت میں اہلیت نہیں کہ وہ کشمیری عوام کو حقوق دلوا سکے۔اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کس منہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کر رہے ہیں۔ہماری جماعت کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔وزیراعظم عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ ہمارے ہاں حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو آج کشمیر کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا،اپنی کہی ایک بھی بات پر قائم نہیں رہے، پی ٹی آئی حکومت بالکل ناکام اور نااہل ہے، حکومت بھی اپوزیشن کا کردار کررہی ہے تاہم حکومت اپوزیشن کرے گی تو حکمرانی کون کریگا۔
تازہ ترین