• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی سےنوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی،دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی سے سے مغوی نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش پائی گئی، دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی نمبر 6جلیبی چوک نور الحرام مسجد کے قریب سے ایک نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی جسے پولیس نے معائنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس عمر 24 برس کے قریب ہے،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کے بعد3گولیاں مار کر قتل کیا اور لاش کو مذکورمقام پر پھینک کر فرار ہو گئے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے،تیموریہ تھانے کی حدودناگن چورنگی پل پرنامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 28سالہ علی حیدر ولد محراب کو زخمی کردیا،ڈاکس تھانے کی حدودمچھر کالونی سراجی چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے دوران لوٹ مار مزاحمت پر 24سالہ زین العابدین ولد غلام حسین کو زخمی کردیا،پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن سیکٹر 16گلشن بہار میں ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 30سالہ ارشاد احمد ولد نصیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،جبکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11مکان نمبر 1877میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 42سالہ محمود اختر ولد قمر دین زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین