• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوارکوڈینگی کے 31مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)اتوارکوڈینگی کے کل 31 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہوئے ان میں سے 24پازیٹو نکلے جن میں 15 مرد اور 9عورتیں شامل ہیں۔ان میں سے 19 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور پانچ کا راولپنڈی سے ہے۔جبکہ نو مریض معمولی علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔راول ٹائون میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے تحت اتوار کو 2729 ان ڈورز گھروں کو چیک کیا گیاجس میں سے 142 گھر پازیٹو نکلے 305 آئوٹ ڈورز سپاٹ کو چیک کیا گیا جس میں سے آٹھ سپاٹ پازیٹو پائے گئے اور 110 ٹائر شاپس کو چیک کیا گیا ۔محکمہ واسا نے پمپ اور مشنیوں کی مدد سے پرائیویٹ خالی پلاٹوں سے پانی کو نکالا۔جبکہ تحصیل گوجر خان میں ڈینگی مہم کے دوران509 گھروں کو چیک کیا اور کوئی بھی پازیٹو نہیں نکلا2702کنٹینرز اور 193سپاٹ کو چیک کیا گیا جس میں سے ایک سپاٹ پازیٹو نکلا۔ ایئر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ،جبی اور گلہبار کالونی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ان علاقوںمیں آئی آر ایس، فوگنگ اور کولڈ فوگنگ کی جار ہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) صائمہ یونس نے کہا کہ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے افسران پورا دن فیلڈ ورک کر رہے ہیں۔ڈینگی سے متاثرہ علا قوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہنگامی طور پر ان ڈور آئوٹ ڈور سرویلنس جاری ہے ۔
تازہ ترین