• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں صبح سویرے تیز بارش


اسلام آباد میں صبح سویرے تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اب بھی برقرار ہے، آئندہ گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان میں کہیں گرمی کی شدت پہلے سے کم ہے تو کہیں موسم کچھ بہتر ہوگیا ہے، پنجاب میں حبس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

اسلام آباد میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا ، جبکہ صوابی شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ژوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں نکیال کے مقام پر بارش کے بعد دھند نے حسین وادیوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے جس سے وادی کا منظر مزید خوبصورت ہوگیا ہے، جبکہ باغ آزاد کشمیر میں بھی بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

تازہ ترین