• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار شان شاہد نےاعلان کیا ہے کہ فلم ’ضرار‘ کا ٹریلر رواں سال اکتوبر میں جاری کیا جائے گا۔


پاکستانی اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ،جس میں شان شاہد نے اُن کی آنے والی فلم ’ضرار‘ کے متعلق لکھا، اداکار نے اپنے مداحوں کے لیے اعلان کیا کہ فلم ’ضرار ‘ کا پہلا ٹریلر رواں سال اکتوبر میں جاری کیا جائے گا۔

شان شاہد کے اس اعلان کے بعد اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے اور اُن کی آنے والی فلم ’ضرار‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔















واضح رہے کہ فلم ’ضرار‘ حقیقی خطرات پر مبنی ہے اور ابھی تک اِس فلم کا کوئی ٹریلر جاری نہیں ہوا ہے۔

پاکستانی تاریخ کے بھاری بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ’ضرار ‘کے لیے پروڈیوسر عدنان بٹ نے ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر ٹموتھی کی خدمات حاصل کی تھیں جنھوں نے پاکستان میں فلم کی عکسبندی کی، ان کے ساتھ اداکار شان نے بھی بطور معاون ہدایتکار کے طور پر فرائض انجام دیے۔

فلم میں اداکار شان شاہد نے مرکزی کردار نبھایاہے، ہیروئن کے کردار کیلئے دبئی میں ماڈلنگ کرنے والی آرٹسٹ کرن ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

اداکار شان شاہد کے ایک بیان کے مطابق فلم ’ضرار‘ جدید طرز کی فلم ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ اور پاکستان میں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین