• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیر اعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں پر عائد جبری پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہیں۔

احتجاج کےخوف سے قابض انتظامیہ کی جانب سے22 روز بھی مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے، مواصلاتی رابطے منقطع ہیں اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں بھارتی بربریت کی نئی داستانیں رقم ہونے کےبعد آج پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات آج ہوگی، دونوں رہنما جی سیون اجلاس کے موقع پر فرانس میں موجود ہیں۔

تازہ ترین