• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا لاس اینجلس کنسرٹ کشمیریوں کے نام

علی ظفر نے اپنا لاس اینجلس کنسرٹ کشمیریوں کے نام کردیا


پاکستان کے معروف اداکار اورگلوکار علی ظفر نے اپنے لاس اینجلس کنسرٹ کوکشمیریوں کے نام کردیا۔

پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کے موقع پر لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے2019‘ کے نام سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔


امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 18اگست کو منعقدہ تقریب میں 15 ہزار سے زائد شرکاء موجود تھے جو پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک تھے۔


کنسرٹ کے اختتام پر قومی ترانے سے پہلے علی ظفر نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ کنسرٹ ختم کرنے سے پہلے میں کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا شکار لوگوں کے لیے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15روز سے کشمیری کرفیوکے باعث اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے دعا کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کے حصے کی آزادی اور حقوق جلد ملیں۔

اس موقع پر علی ظفر نے ملی نغمے گا کر ہم وطنوں کا لہو گرمایا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھ کر ملک کا نام بھی روشن کیا۔


علی ظفر نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کیں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

“Aik Alif tere darkar.”

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on



تازہ ترین