• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے والانوجوان گرفتار

نوجوان کو آئسکریم چکھنا مہنگا پڑگیا


یوں تو سوشل میڈیاپر مشہور ہونے کیلئے لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں لیکن یہی شوق مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔

جی ہاں، ایک امریکی نوجوان کی ٹیکساس کے مارٹ میں آئسکریم چکھ کر واپس فریج میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آتے ہی جہاں وائرل ہوئی وہیں دیکھنے والوں نے نوجوان کو بیحد تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے منچلے کی اس حرکت پر ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف اُسے دھر لیا بلکہ ایک سال قید اور 4ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خاتون اور اسے دیکھ کر ایک اور شخص نے آئسکریم چکھ کر فریج میں واپس رکھ کر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوں آئسکریم کو چکھ کر واپس رکھنا قانون کے مطابق جرم ہے اور اس اقدام سے لوگوں کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین