• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ لاہور کے 9 ٹیکس عہدیدار چین چلے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 9سینئر ٹیکس افسروں کو عوامی جمہوریہ چین بھجوا دیا ہے جہاں پر وہ 14روزہ بائی لیٹرل سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے‘ اور پاکستان میں ٹیکس سسٹم مینجمنٹ کے بارے میں چینی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ 26اگست کو پاکستانی وفد چین روانہ ہو گیا ہے۔ وفد کے ارکان کے نام یہ ہیں۔ محمد ایاز کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس پشاور‘ محمد طارق ارباب ڈائریکٹر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور‘ طارق جاوید سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد‘ عابد حسین گلشن ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ملتان‘ جنید مرتضیٰ سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد‘ ثاقبہ منان ڈپٹی کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ٹو کراچی‘ لبنیٰ شاہ اسسٹنٹ کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور‘ شاہدہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر آئی آر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی‘ اقصیٰ علی اسسٹنٹ کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی شامل ہیں۔

تازہ ترین