راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،وقائع نگا ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات فراہم نہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈاکٹر نے کہا زرداری بیمار ہیں ہسپتال بھیجیں،جیل حکام انکاری ہیں،ہم عدالت جائینگے،بغیر کسی الزام کے وزیراعظم نے اپنےمخالفین کو جیل میں ڈال دیا ہے، الزام پر الزام لگا رہے ہیں لیکن کوئی ٹرائل شروع نہیں ہوا .
پیرکواڈیالہ جیل کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سزا نہیں ہوئی،عمران خان کی بھول ہے کہ وہ اٹھارویں ترمیم پر حملہ کریگا،نیازی جرمنی کی نازی آرمی سے زیادہ فاشسٹ ہے ۔