• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوموں کے عروج کا دارومدار اچھی اور معیاری تعلیم پر منحصرہے،ڈی ای او کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ شبیراحمد لانگو نے گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول کے اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قوموں کی تنزلی اور عروج کا دارومدار اچھی اور معیاری تعلیم پر منحصر ہے، جن قوموں نے تعلیم کو اپنی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست رکھی وہ آج ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل اور دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے صوبائی مشیر ثانوی تعلیم محمد خان لہڑی اور صوبائی سیکرٹری محمد طیب لہڑی کی قیادت میں محکمہ تعلیم کو فعال، منظم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا تہیہ کر چکی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے سربراہ اور اساتذہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے طلباء کی نا صرف حوصلہ افزائی کریں بلکہ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اسپورٹس ڈے یا ویک کا وقتاً فوقتاً انعقاد بھی کیا کریں تاکہ بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اسکولوں میں تمام ضروری وسائل کی دستیابی اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر توانائی اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 
تازہ ترین