• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو ٹاسک فورسز مردان کی کارروائی 4.89ملین روپے کی ریکوری

پشاور (نیوز ڈیسک) بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ ڈائریکٹ کنڈوں‘ بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلو صارفین سے 3.95 ملین روپے‘ کمرشل صارفین سے 0.42 ملین روپے‘انڈسٹریل صارفین سے 0.38 ملین روپے‘منقطع شدہ صارفین سے 0.03 ملین روپے‘ بجلی چوری پر جرمانہ کی مد میں 0.11 ملین روپے اور مجموعی طور پر 4.89 ملین روپے کی ریکوری کی۔ کارروائی کے دوران 19 کنڈے ہٹائے گئے۔ 17 میٹر بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتار لئے گئے۔13 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا۔ 88 میٹروں کو پولز پر شفٹ کر دیا گیا۔ میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے۔100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اور چیکنگ کی گئی‘15 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین