• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ

 فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں میئر کراچی کے استعفے کا مطالبہ کیا۔


ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میئر کراچی سے استعفیٰ لیں اور ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پر کراچی سے کھلواڑ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کا نکالا جانا اخلاقی و سیاسی دیوالیہ پن ہے، مجھے معلوم تھا یہ مذاق مہنگا پڑے گا۔


فاروق ستار نے استفسار کیا کہ اب متحدہ کا ڈسپلن کہاں گیا؟ کیا وسیم اختر نے نوٹیفکیشن پر دستخط کرنے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کی؟

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کو وزارت کے مزے اڑانے سے فرصت مل گئی ہو تو اب انہیں متحدہ کو بچانے کےلیے بھی کچھ سوچنا چاہیے۔

سابق سربراہ نے مزید کہاکہ میئر کراچی کو 15 ارب روپے کا حساب دینا ہوگا۔

تازہ ترین