میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے میری نیک نیتی پر مبنی اقدام کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھادیا، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر بننے کے قابل نہیں، وہ بدتمیز بھی ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو بحیثیت پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج معطل کردیا ہے، اگلے احکامات تک مصطفیٰ کمال معطل رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال میونسپل کارپوریشن کے ماتحت آتے ہیں، مصطفیٰ کمال کو میڈیا پر ڈرامے سے پہلے دفتر آکر اپنا منصوبہ بتانا چاہیے تھا۔
میئرکراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کو پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ وہ کیسے 90 روز میں کراچی کو صاف کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حدود میں مداخلت کی ہے۔