• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لیے گاربیج ڈائریکٹر بننے کو تیار ہوا، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے گاربیج ڈائریکٹر بننے کو تیار ہوا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کہنا ہے کہ کراچی کے لیے اس سے بھی نیچے کی پوزیشن پر کام کرنےکو تیار ہوں ، میں سیاست نہیں کررہا، ہم صرف یہ کہہ رہےہیں شہر سے کچرا اٹھادو .

انہوں نے کہا کہ  ہمارے بچے بیمار ہورہےہیں ، اگر سیاست کرتا تو اپنے سیاسی دشمن کو باس نہیں کہتا، میں نے معزز میئر کو پوری دنیا کے سامنے اپنا باس تسلیم کیاتھا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ سرکاری مشین کے متحرک ہوئے بغیر کوئی این جی او شہر میں صفائی نہیں کرسکتی ہے، ایم کیو ایم کے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کی کالز آئیں کہ وہ میرے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو گھنٹے پہلے پتہ چلا کہ میئر صاحب نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹادیا ، چند گھنٹوں میں ہی اپنا آرڈر واپس لے لیا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ جب میں میئر کراچی تھا تو میں نے 30 ہزار کروڑ خرچ کیے ، اس میں سے ایک تنکا بھی حرام نہیں کمایا ، اس شہر کو میں کہاں  چھوڑ کر گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ کے لیےکشمیر جانے کا پلان کینسل کردیا تھا۔

تازہ ترین