کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ضلع غربی کا دورہ کیا اور رکن جماعت اور PS-93کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر دوا خان اور حلقہ خواتین ضلع غربی کی سابقہ ناظمہ صابرہ شاہد کے شوہر ورکن جماعت شاہد پرویز کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ کے گھروں پر جاکر ان سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سابق امیر ضلع حمید اللہ خان ایڈوکیٹ ،نائب امیر ضلع فضل احد حنیف ،نائب قیم گل رحیم اور خالد زمان شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔