• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کیمپ میں فٹنس ٹیسٹ مکمل، 29 کھلاڑیوں نے شرکت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں جاری قومی ہاکی منگل کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، مجموعی طور پر 29 کھلاڑیوں کے فزیکل ٹیسٹ لئے گئے،جس میں کھلاڑیوں کے اسٹیمنا، اسٹرینتھ ٹیسٹ لئے گئے، اس کے علاوہ بلڈ ٹیسٹ بھی لئے گئے۔ ٹیم کے اسپورٹس فزیشن ڈاکٹراسد عباس شاہ اورفزیکل کوچ نصر اللہ رانا نے کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لئے۔ تین ہفتے بعد دوبارہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے جن میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بہتری یا کمی کا جائزہ لے کران کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ دوسری جانب کیمپ میں مدعو فیصل قادر نے والدہ کی علالت کی وجہ سے کیمپ سے چند روز کی چھٹی لے لی ہے۔ توثیق احمد پہلے ہی والدہ کی علالت کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہیں۔منگل کو کھلاڑیوں نے دوسیشن میں کھیل کی ہلکی ٹریننگ بھی کی۔

تازہ ترین