اسلام آباد( نمائندہ جنگ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔باکسر عامر خان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان پہنچے اور کشمیریوں کی آواز بننے کا عزم ظاہر کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں نامور باکسر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے اسکول نہیں جا سکتے اور وہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔