• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ برائےامراض قلب میں یوم پاکستان پر منفرد آپریشن

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ برائےامراض قلب نے یوم پاکستان کو اپنی سرکاری تعطیل سے صرف نظر کرتے ہوئے اس دن کو بارہ ایسےمریضوں کے لئے مخصوص کردیا جن کے دل کی شریانیں سو فیصد تک بند تھیں ان مریضوں کی ایک سے زیادہ شریانوں میں سی ٹی اوکا عارضہ پایا جاتا تھا۔ اس قابل تعریف اور منفرد آپریشن کی نگرانی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے کی جبکہ نیوکاسل فری مین یونیورسٹی اسپتال برطانیہ سےآئے ڈاکٹر ایگررڈ نے خصوصی آلات کی مدد سے اس پیچیدہ عمل کو انجام دیا۔ڈاکٹر ایگررڈ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہیں جن سے یہ خدمات بلا معاوضہ حاصل کی گئیں وہ شام کے رہنے والے اور مسلمان معالج ہیں۔آپریشن بدھ کو صبح آٹھ بجے شروع کئےگئے اور سہ پہر اڑھائی بجے تک جاری رہے۔
تازہ ترین