راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹوقتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر پرویز مشر ف کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی تھیں جسکے جواب میں ایف آئی اے نے پندرہ فروری کو اپنی جزوی رپورٹ میں بیشتر بینک اکائونٹس، ان میں پڑی رقوم کی تفصیلات اور جائیداد بارے تحریری جواب عدالت کو دیدیا تھا ۔