کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق ایری گیشن کالونی تا پرانا کسٹم سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول کے لیے لائن اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی پیشگی منظوری اور احکامات کی روشنی میں اراضی واقع موضع کاریز کیچی بیگ 2 کاریزاعظم شاہ موضع میاں خان کیچی بیگ 2،کاریز امان اللہ موضع کیچی بیگ ٹپہ کیچی بیگ 2 چک سرکی موضع کاسی تپہ صدر2،موضع خشک آبہ کاریزات تپہ کیچی بیگ کو فوری طور پر حکومتی تحویل میں لے کر تمام متعلقبن کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے اعتراضات و شکایات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے 30 دن کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مزکورہ اراضیات کی فہرست ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں موجود ہے جسکا جائزہ دفتری اوقات میں لیا جاسکتا ہے۔