• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی پی اومظفرگڑھ آج طلب

ملتان (سٹاف رپورٹرلاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی پی اومظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ روہیلا نوالی کو آج طلب کرلیا، فاضل عدالت میں وکیل محمد عثمان بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ بااثر زمین داروں کے بیٹوں نے موضع دادو ارائیں کے ایک کاشت کار کی سولہ سالہ بیٹی عبرہ سے زیادتی کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر ایک ملزم پکڑا گیا جب کہ باقی بھاگ گئے بعدازاں زمین داروں نے ملزم کو زبردستی چھڑا لیا ،ملزمان کی شناخت محمد اکبر ، خرم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے مگر پولیس نے4 روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج کیا نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا، ہائی کورٹ نے زیادتی کے ملزم ڈاکٹر صادق بلوچ کی عبوری ضمانت میں 6 ستمبر تک توسیع کردی ہے،دریں اثنا ہائی کورٹ نے بلیڈ سے بیوی کا گلا کاٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعداز گرفتاری پر پولیس اور مستغیث کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے، فاضل عدالت میں ملزم عمران کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے خلاف اپنی بیوی کا گلا بلیڈ سے کاٹنے کا جھوٹا مقدمہ تھانہ گیلے وال میں درج کیا گیا جبکہ بیوی کی گردن بلیڈ سے کاٹنے کی کہانی من گھڑت ہے ،قبل ازیں سول اور سیشن کورٹ سے اسکی ضمانت خارج ہوچکی ہے، تاہم گزشتہ روز ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ہے۔
تازہ ترین