• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ کی نئی جھلکیاں ریلیز کردی گئیں


دل دہلادینے والے واقعات اور خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں، جبکہ فلم کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر رواں ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

ہدایتکار ٹوڈ فلپس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات کی پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

بریڈلے کوپر اور ٹوڈ فلپس کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی ووڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فرانسز کونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

55 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 4 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین