چکوال(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ نے تلہ گنگ کے شہری کی طرف سے حاصل بزنجو کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر لگائے جانے والے الزامات کے سلسلے میں اندراج مقدمے کی درخواست پر ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او سٹی تلہ گنگ کو چار ستمبر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تلہ گنگ کے شہری عارف ملک نے قومی و عسکری ادارے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سینیٹر میر حاصل بزنجو کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کی عدالت میں 22A 22B کی پٹیشن دائر کر دی ہے - عدالت نے ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے -