• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بیٹسمین بین اسٹوک کو تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دینے پر سچن ٹنڈولکر کے مداح بھڑک اُٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے انگلش بیٹسمین بین اسٹوک کو تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قراردیا گیا ہے جس کے بعد بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے مداح بھڑک اُٹھے ہیں۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوک کی ناقابل یقین بیٹنگ اور انگلینڈ کی شاندار جیت ابھی تک ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی بین اسٹوک کی پرفارمنس کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں آل ٹائم گریٹیسٹ کرکٹر قرار دیا ہے۔

یہ بات سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کو انتہائی ناگوار گزری کہ ایک تو بین اسٹوک کی تصویر سچن کے ساتھ اور دوسرا آئی سی سی کا کیپشن دیکھ کر سچن کے مداح آگ بگولا ہوگئے۔ 

انہوں نے آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجبکہ کچھ نے تو بی سی سی آئی سے مطالبہ بھی کر ڈالا کہ آئی سی سی کو ہی معطل کردیا جائے۔

تازہ ترین