• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شخصیات کا وزیر اعظم کے اعلان کا خیر مقدم

رابی پیرزادہ نے کشمیر آور کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کردیا



کشمیر آور کے سلسلے میں ملک کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کل مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان  کر رکھا ہے۔

یکجہتی کشمیر آور جمعے کےدن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوگا جس کے دوران ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان پرمتعدد فنکاروں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھی کشمیر آور میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

 قومی کرکٹر شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، گلوکارہ رابی پیرزادہ ،گلوکار شہزاد رائے، اداکار ہمایوں سعید ، میزبان و اداکار فخر عالم، اداکار فیصل قریشی، ثنا جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ’کشمیر آور‘ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل قریشی:

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے وزیر اعظم کی کال کا خیر مقدم کیا اور مداحوں سے جمعے کے دن 12 بجے معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے  میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے کی درخواست کی۔

ثنا جاوید:

’خانی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ثنا جاوید نے بھی وزیر اعظم کی کال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کشمیر آور کے لئے کنسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اُن کا ساتھ دیں۔

فخر عالم:

پاکستان کے معروف میزبان و اداکار نے بھی کشمیر آور کے سلسلے میں ٹوئٹ کیا۔






شہزاد رائے:

اقوام متحدہ کے سفیر خیر سگالی اور ممتاز گلوکار شہزاد رائے نے بھی عمران خان کی کال کر کشمیری عوام سے بھرور اظہار یکجہتی کردیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ فاطمہ جناح اسکول کی 2500 مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گی۔

احمد شہزاد:

کرکٹر احمد شہزاد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آرمی میوزم لاہور کینٹ میں کشمیر آور کے لئے موجود ہوں گے۔






رابی پیرزادہ:

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرازادہ نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو 12 بجے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے آئیں گی۔

رابی پیرزادہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو 12 بجے باہر نکلیں اور اپنی سپورٹ ظاہر کریں۔

ہمایوں سعید:

ہمایوں سعید نے بھی کشمیر آور کی مناسبت سے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔






وزیر اعظم کے اس اقدام کی حمایت میں انہوں نے کہا کہ عوام اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں کیونکہ ناانصافی اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

واضح رہے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر، مکانات، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گے۔

تازہ ترین