• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسحٰق صابر

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، ظلم و ستم اور بربریت پر عالمی انسانی حقوق کی نام نہاد علمبرداروں کے منہ پرطمانچہ ہے، انسانیت کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدرراجہ اسحٰق صابر نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اسحٰق صابر نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو اسے ایک دن ختم ہونا ہے اور سحر ہونی ہے۔ مودی کے اوچھے ہتھکنڈے آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتے،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کو ایک ماہ ہونے کو ہے۔ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ راجہ اسحٰق صابر نے کہا کہ نریندر مودی کا رویہ سائوتھ ایشیا کو خوفناک ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔ اس کے اثرات دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔ عالمی برادری کو اس کاسنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا ۔صدر برطانیہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم کے نظریات و افکار کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سردار عتیق کی قیادت میں مکمل ہوگا۔

تازہ ترین