• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد( نیوزایجنسی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اب 3کے بجائے 4ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔
تازہ ترین