• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا ہے کہ سیاسی، سفارتی اور میڈیا محاذ پر بھارت سے جنگ شروع ہوگئی ہے، بھارت جس ہتھیار سے وار کرے گا ، ہم اسی سے جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کےکشمیریوں سے یکجہتی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تاریخ رقم کرچکی ہے ،عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں کی گئی غلطی کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کوپتہ نہیں تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایسا رد عمل دیا جائے گا۔

تازہ ترین