• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بم کی اطلاعات پر لانڈھی پولیس کی دوڑ لگ گئی

کراچی میں ایک شخص نے بم کی جھوٹی اطلاعات دے کر لانڈھی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

فون کر کے بشیر نامی شخص نے پہلے کہا کہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن میں بم رکھا ہے پھر ٹرین میں بم کی اطلاع دی، تیسرے فون پر اس شخص نے خود بم رکھنے کی دھمکی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص نفسیاتی مریض ہے۔

ایس پی ریلوے شہلا قریشی کے مطابق پہلی کال شام 6 بج کر 50 منٹ پر جبکہ دوسری 7 بج کر 50 منٹ پر موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہی نمبر سے ایک گھنٹے کے دوران دو کالز کر کے بم کی اطلاع دی گئی، ایک گھنٹے تک موبائل بند رکھنے کے بعد کالر نے دوبارہ رابطہ کیا۔

ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے مزید بتایا کہ پہلے کال کر کے کہا گیا کہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر بم موجود ہے، دوسری کال پر بتایا کہ خیبر میل کی بوگی نمبر 4 میں بم رکھا ہے، کالر نے کچھ دیر بعد مؤقف تبدیل کیا اور پھر کہا کہ خود بم رکھوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، کال کے بعد سے بشیر نامی شخص کا موبائل نمبر بند جارہا ہے۔

تازہ ترین