• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر ثانیہ مرزا کی ،نام پی ٹی اوشا کا
فو ٹو :سوشل میڈیا

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام تبدیل کرکے پی ٹی اوشا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل اسپورٹس ڈے کے حوالے سے آندھرا پردیش کی پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں جا بجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک پوسٹر سب میرین میوزیم پر لگا یا گیا جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم اس کے نیچے نام پی ٹی اوشا لکھا گیا ہے۔

پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں ، شہری انتظامیہ کی اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں اتنے برسوں سے انہیں ثانیہ مرزا سمجھتا رہا ہوں۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟

خیال رہے کہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے قومی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز اور نقد انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

تازہ ترین