سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کیخلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو کو لیٹر جاری کرکے سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ نیب کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کے حوالے سے تفصیلات طلب کرنے کا لیٹر لکھنے کے لئے پہلے چئیرمین نیب سے اجازت لی گئی۔