اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نیر بخاری، فاروق ایچ نائیک، اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے پمز ہسپتال پہنچے تاہم انتظامیہ نے آصفہ بھٹو اور نیر بخاری کو آصف زرداری سے ملنے سے روک دیا۔ آصفہ زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد سے ملنےہسپتال آئی جبکہ مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔