کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں رشتے کے تنازع پر تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی لور میں جمعہ کو رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہو ا فائرنگ لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں دو افراد مشرف، عبدالقیوم ولد عبدالجلیل اقوام ناصر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔