• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 27 واں دن


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا آج 27 واں روز ہے، وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ برقرار ہے اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

حریت رہنما اور سیاسی رہنما گھروں یا جیلوں میں بدستور بند ہیں، وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں، جگہ جگہ بھارتی فورسز تعینات ہیں۔

مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں کی قلت برقرار ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتہ کشمیریوں پر کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 برسوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی حراست کے دوران لاپتہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں، انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گمنام قبریں بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتہ ہونے والوں کی ہیں۔

تازہ ترین