آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانداد نے مودی کو تلوار دکھادی


دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے۔

خبر ایجنسی این این آئی کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں شریک سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔

میانداد نے مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کھیلنے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی 50 تلواریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت کے خلاف کرکٹ بیٹ سے چھکا مارا تھا، اب تلوار چلے گی،بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ کشمیری بھائیو !فکر نہ کرو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، گھبرائو نہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔

واضح رہے کہ یکجہتی ریلی میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین صدیقی و دیگر نامور کھلاڑی اور شوبز شخصیات بھی موجود تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید