• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹ میں بھاری بھرکم کھلاڑی کی انٹری


ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بھاری بھرکم کھلاڑی نے انٹری دے دی، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر راہکیم کورن وال ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے وزنی پلیئر بن گئے، اُن کا وزن 140 کلو گرام ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان وارویک آرم اسٹرونگ سب سے وزنی کرکٹر تھے، اُن کا وزن 133 کلو گرام سے زائد تھا۔

اینٹیگا سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ راہکیم کورن وال کا قد 6 فٹ 5 انچ اور وزن 140 کلو گرام ہے۔

انہوں نے کنگسٹن میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی پہلی وکٹ چیتشور پجارا کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔

تازہ ترین