وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مودی کو نجی دعوتوں میں بلانے والے کشمیر پر سیاست کھیل رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج اِقامہ والے کشمیر پر سیاست کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ وہی ہیں جو 5 سال کلبھوشن جادیو کا نام تک نہ لے سکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی نجی دعوتوں میں بلاتے رہے، وہ کشمیر ایشو پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جب کل پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے باہر نکلا تو اس وقت ان میں سے ایک بھی نظر نہ آیا۔