• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:1980ء سے قبل کی 170لوکل بسوں کے روٹ پرمٹس منسوخ

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ ٹرانسپورٹ نے شعبے میں بہتر ی لانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے،1980ء سے قبل کی 170لوکل بسوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کردئیے، صوبے بھر میں چلنے والی ہزاروں غیرقانونی کاریں سروسز کو ریگولر کرنے کے لئے مالکان اور کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے8400نادہندگان ٹرانسپورٹروں سے 247ملین روپے کی وصولی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق شعبے میں بہتری کیلئے کوئٹہ شہر کی پرانی اور کھٹارہ بسوں کے خلاف کاروائی عمل ہوئے 1980ء ماڈل کی بسوں کی جگہ 2006ء ماڈل کی جدید بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کوئٹہ شہر اور صوبے بھر میں ہزاروں غیرقانونی کاریں اور کار سروسز کو ٹیکس کے دائر ے میں شامل کرنے کے لیے غیر قانونی کار سروسز کو ریگولر کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام مالکان اور کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے گئے، شہر میں تقریباء 400 کے قریب گدھا گاڑیاں ہیں ان کے متبادل مال بردارچنگ چی گاڑیاں لانے کی تجویز زیر غور ہے۔2018-19کی آڈٹ رپورٹ میں 8400 نادہندگان ٹرانسپورٹروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن سے 247ملین روپے کی وصولی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے،غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اب تک 359 رکشے تحویل میں لئے ہیں قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے 1016 ہائی پاور ایل ڈی لائٹس اتاری گئیں ، منی بسوں میں نصب کی گئی 43اضافی سیٹوں کو ہٹایاگیااس کے علاوہ 32گاڑیوں سے سی این جی کٹس کو نکال دیا گیا ۔
تازہ ترین