• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے آنا شروع


بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے آنا شروع ہوگئے، ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنما اور صدارتی امیدواربننے کے خواہشمند برنی سینڈرز نے مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی حمایت کرے۔

ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں برنی سینڈرز نے کہا کہ بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں، سیکورٹی کے نام پر کریک ڈاؤن کرکے کشمیریوں کے حقوق چھینے گئے ہیں، وہاں لوگوں کو طبی سہولیات تک رسائی بھی حاصل نہیں۔

خطاب میں برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رابطوں کی معطلی اور کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے اور کشمیریوں کی خواہش کےمطابق اقوام متحدہ کےتحت مسئلے کے پرامن حل پر زور دینا چاہیے۔

تازہ ترین