• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کا 28 واں دن، کشمیریوں پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 28 واں دن


مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، حکومت نےگرفتار ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پرکالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘ لاگو کر دیا ہے۔

وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے، جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانےپینے کی اشیاء کی قلت، مریضوں کو دواؤں کی فراہمی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے 5اگست سے گرفتار کئے گئے 10 ہزار کشمیریوں میں سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی

ایکٹ‘ لاگو کر دیا ہےجن میں حریت رہنما، سیاسی کارکن ، تاجر،سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں۔

پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، بھارتی ایجنسیاں 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین