• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی نظام پر حملہ، عدلیہ سے اچھی امید ہے، احسن اقبال

پنجاب میں بلدیاتی نظام پر حملہ، عدلیہ سے اچھی امید ہے، احسن اقبال


سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور نون لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پر امید ہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام پر ہوئے حملے پر عدلیہ اچھا فیصلہ کرے گی۔

ایک ویڈیو پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم جمہوری نظام 3 تہہ پر مشتمل ہوتا،جس میں وفاق ،صوبے اور بلدیاتی ادارےشامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوری اور آمرانہ ادوار میں بلدیاتی اکائی کو کبھی کام نہیں کرنے دیا گیا اور کبھی انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ حال ہی میں پنجاب حکومت نے 5 سال کے لیے منتخب ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو گھر بھیج دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو جمہوریت کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے ہم عدلیہ سے پر امید ہیں، جو حملہ پنجاب میں بلدیاتی نظام پر کیا گیا ہے، وہ اس پر ایسا فیصلہ کرے گی کہ بلدیاتی ادارے ہمارے جمہوری نظام میں شامل ہوسکیں۔

تازہ ترین