• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کی ایک اور چوری پکڑی گئی، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی کراچی میں پریس کانفرنس


وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور میں پنجاب میں 56 جعلی کمپنیاں بنائیں، ان 56 کمپنیوں کے علاوہ بھی 12 کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ان جعلی کمپنیوں کی آڑ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کمپنیوں سے ہر ماہ حمزہ شہباز نے 35 سے 40 کروڑ روپے کمائے، ان دستاویزات کے بعد بھی یہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بتائیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے ان کی کیا اوقات تھی، یہ گھٹیا قسم کے چور ہیں، گزشتہ دور میں قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا گیا۔

تازہ ترین