کراچی‘ملتان (ایجنسیاں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے‘ یورپی یونین میں آج اس ایشوپر بحث ہوگی ‘مودی کو ہر جگہ منہ توڑجواب ملے گا‘منگل کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخی مظاہرہ ہوگا‘ہم دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کشمیر کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکراچی ایئرپورٹ اورملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں 9ستمبر کو جینوا جا رہا ہوں وہاں بھی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کروں گا اور مجھے امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردارادا کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ ساری دنیاکے سامنے اٹھا یا جائے گا۔