• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں کچرے کے ڈھیر اور مکھیوں کی یلغار کا عالمی میڈیا میں چرچا

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں کچرےکے ڈھیر اورمکھیوں کی یلغار کا عالمی میڈیا میں چرچا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفائی کا سنگین مسئلہ بدانتظامی کا نتیجہ، کچرے کو تلف کرنیکا مربوط مرکزی نظام موجود نہیں،شہر قائد کے کچرے کا عالمی میڈیا میں چرچا جاری ہے.

کراچی میں کچرےکے ڈھیر


برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کراچی میں کچرے ڈھیر اور مکھیوں کی یلغار پر رپورٹ شائع کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ شہر سے روزانہ 15ہزار ٹن کچرا نکلتا ہے تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر روز صرف 10 سے 12 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کراچی میں صفائی کا سنگین مسئلہ بدانتظامی کا نتیجہ ہے،شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کو تلف کرنے کا کوئی مربوط مرکزی نظام موجود نہیں ہے، شہر بھر سے نکلنے والے فضلے میں سے کچھ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جبکہ بقیہ ڈی ایم سیز، کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر شہری ادارے ٹھکانے لگاتے ہیں۔

تازہ ترین