کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تین ڈائریکٹرز کی برطرفی کے نوٹس روک دیئے۔ تینوں ڈائیریکٹرز کو ان کی سابقہ پوزیشن پر بحال کردیا گیا ۔ کراچی کے ڈائریکٹر پروجیکٹ اولمپئن افتخار سید کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے کام نہ کرنے کی ہدایت ملی تھی۔ ہاکی کلب اپنا سامان لینے گیا تو لاہور سے ہدایت آئیں کہ کام جاری رکھیں ۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ تینوں ڈائریکٹرز کو کام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چند ماہ کارکردگی کو میچ مانیٹر کیا جائے گا ۔ ان ڈائریکٹر پروجیکٹ افتخار سید، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وثق احمد اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کرنل ریٹائرڈ سیف شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان تینوں ڈائریکٹرز کو دو روزقبل شعبہ اکاؤنٹ کے ایک ذمہ دار شخص نے یہ پیغام دیا تھا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر آپ تینوں یکم ستمبر کو ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے۔ تاہمبغیر نوٹس فارغ کئے جانے کی خبریں آنے کے بعد پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پیر کو ٹیلی فون پرانہیں ملازمت جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ اس بات کا امکان ہے کہ دسمبر تک مرحلے وار پی ایچ ایف میں فاضل ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔