• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکارا سٹیون سوڈربرگ کی پاناما پیپرز پر ہالی ووڈ فلم، موضوع بدعنوانی و ناانصافی

کیلیفورنیا(جنگ نیوز)پانامہ پیپرز کے بارے میں ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار، فلمساز و اداکار اسٹیون سوڈربرگ نے مختصر کہانی پر مبنی بڑی فلم ’’The Laundromat Gets Lost in the Wash‘‘ بنائی ہے۔ فلم کا موضوع بدعنوانی اور ناانصافی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ مریل سٹریپ نے ریاست ٹیکساس کی رہائشی ایک افسانوی قسم کی بیوہ کا کردار ادا کیا جو اپنے مرحوم شوہر کی جمع پونجی کی کا کھوج لگاتی ہے، اور آخر کار شوہر کی کمپنی کے ڈائریکٹرز جورجین موساک اور رامن فونسیکا کی بدعنوانی کو بے نقاب کرتی ہےفلم میں ان کا کردار اداکاروں گیری اولڈ مین اور انتونیو بنڈیرس نے ادا کیاہے۔

تازہ ترین